30 August 2016 - 21:14
News ID: 422923
فونت
علاء الدین بروجردی :
ایرانی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ نے کہا : سعودی عرب خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے دہشت گرد گروہوں کی وسیع پیمانے پر مدد بہم پہنچا رہا ہے۔
علاء الدین بروجردی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سنئیر ایرانی رکن پارلیمنٹ نے کہا : ملکی سیکورٹی حکام نے ایران میں حالیہ دنوں گرفتار ہونے والے دہشتگردوں سے سعودی عرب کے ساتھ رابطے اور دہشتگردی کی سعودی پشت پناہی کے حوالے سے سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔

ایرانی مجلس کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے لبنانی اخبار 'العهد' کو انٹریو دیتے ہوئے کہا : ایران میں حالیہ دنوں پکڑے جانے والے دہشتگردوں نے انکشاف کیا ہے کہ ان عناصر کو سعودی عرب کی بهرپور حمایت جاری ہے جن کا اصل مقصد ایران کو دہشتگردی کی کاروائیوں کے ذریعے عدم استحکام کا شکار کرنا تها۔

انہوں نے کہا : دہشتگردوں کا کہنا ہے کہ وہ سعودی عرب کی بهرپور مالی معاونت کے ذریعے ایران میں بڑے پیمانے پر کاروائی کرنے میں سرگرم تهے۔

ایرانی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ نے کہا : سعودی عرب خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے دہشت گرد گروہوں کی وسیع پیمانے پر مدد بہم پہنچا رہا ہے۔

انہوں نے ایران میں سعودی عرب کی خفیہ ایجنسی سے منسلک دہشت گرد گروہوں کی گرفتاری کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا : حال ہی میں گرفتار ہونے والے دہشت گردوں نے ایرانی سکیورٹی اداروں کو سعودی عرب کی طرف سے دہشت گردوں کی حمایت کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی ہیں۔

اس موقع پر بروجردی نے شام کے حوالے سے ایران اور روس کے درمیان قریبی تعاون پر اطمینان کا اظہا کرتے ہوئے کہا : بغداد اور دمشق میں ایران، روس، شام اور عراق کی پانچ فریقی مشترکہ آپریشن روم قائم ہیں جس کا مقصد انسداد دہشتگردی مهم میں باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ نے کہا : صوبہ ہمدان میں واقع نوژہ ائیربیس سے روسی طیاروں کی پروازیں ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے فیصلے اور چارٹر کے مطابق ہیں۔

انہوں نے بیان کرتے ہوئے تاکید کی : ہمدان ایئربیس کا استعمال ایران اور روس کے درمیان فوجی تعاون کا ایک حصہ ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ نے کہا : روسی طیاروں کی ایرانی ایئربیس سے پروازیں ایران، روس، شام اور عراق کے چارفریقی تعاون کے فریم ورک کے مطابق ہیں۔

علاء الدین بروجردی نے کہا : ایران، روس، شام اور عراق کے درمیان دوطرفہ اور چارفریقی تعاون کے پس منظر میں روسی طیاروں نے صرف ایندهن کے حصول کے لئے ہمدان ائیربیس کا استعمال کیا تها۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬