31 August 2016 - 20:33
News ID: 422941
فونت
حسین امیر عبداللہیان:
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے خصوصی مشیر نے کہا : سعودی عرب نے یمن پر فوجی یلغار کرکے علاقائی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے ۔
حسین امیر عبداللہیان

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے خصوصی مشیر حسین امیر عبداللہیان نے یمن کے نہتے اور غریب عربوں پر سعودی عرب کے بھیانک اور ہولناک جرائم پرحقوق انسانی کے عالمی اداروں اور تنظیموں کی خاموشی کی سخت مذمت کی اور اس کو ایک ناقابل قبول عمل قراردیا ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : سعودی عرب بے رحمی کے ساتھ یمنیوں کی نسل کشی اور یمنی بچوں اور عورتوں کا بے دردی کے ساتھ قتل عام کررہا ہے۔

امیر عبداللہیان نے کہا : سعودی عرب کے پاس علاقائی مسائل بالخصوص یمن کے مسئلہ کا حل مذاکرات کے بغیر ممکن نہیں ہے لیکن اس وقت اسے یمنی عوام کے قتل عام کی کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے ۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : عالمی برادری یمن میں سعودی عرب کے مجرمانہ اور وحشیانہ حملوں کا نظارہ کررہی ہے۔

امیر عبداللہیان نے کہا : سعودی عرب نے یمن پر فوجی یلغار کرکے علاقائی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے اور سعودی رعب کو علاقائی مسلم ممالک میں مداخلت اور دہشت گردی کے فروغ کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬