سعودی حکام بعض عراقی حجاج کو گرفتار کر رہے ہیں
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے متعدد عراقی عازمین حج کی اہانت کی اور انہیں گرفتار کر لیا ہے۔
عراقی ذرائع ابلاغ نے خبردی ہے کہ سعودی عرب کے سیکورٹی اہلکاروں نے مکہ مکرمہ میں عراقی عازمین حج اور زائرین کے ہوٹل پر حملہ کرکے کم سے کم ایک عراقی شہری کو زد و کوب کیا اور پھر گرفتار کرلیا ۔
بتایا جاتاہے کہ سعودی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے مذکورہ عراقی شہری کو کسی نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا ہے۔
چند روز قبل بھی مدینہ منورہ کے ہوائی اڈے پر سعودی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے عراقی عازمین حج اور زائرین کے سامان کو کھول کر ان میں موجود دعا کی کتابوں کو ضبط کر لیا اور ان کی توہین کرنے کے بعد انہیں گرفتار کر لیا تھا۔
واضح رہے کہ اس کے قبل بھی آل سعود کے حکام عراقی حجاج کی سختی سے تفتیش کر رہے تھے اور عراق میں داعش سے مقابلہ کرنے والے رضاکار فوج کی پہچان کی کوشش میں تھے ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے