02 September 2016 - 19:43
News ID: 422980
فونت
بحرین کے علما کا اعلان؛
بحرینی علماء کا آل خلیفہ حکومت سے مطالبہ : آل خلیفہ بحرینی شہریوں پر مظالم کا سلسلہ بندکریں اور سبھی سیاسی قیدیوں کو فوری طور پر رہا کردیں۔
آل خلیفہ

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے علما نے ایک بیان جاری کرکے ملک کے علما اور مذہبی شخصیات کے خلاف حکومتی عدالتوں کے فیصلوں کو ظالمانہ اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قراردیا ہے ۔

بحرین کے علما نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے : بحرینی علما کی کونسل کے سربراہ مجید المشعل اور دیگر علما  کے خلاف آل خلیفہ حکومت کی عدالت کے فیصلے ظالمانہ ہیں اور یہ فیصلے آزادی کی تحریک کو جاری رکھنے میں عوام کے عزم وارادے کوکمزور نہیں کرسکتے۔

بحرینی علما نے اپنے بیان میں ایک بار پھر بحرینی حکام سے کہا : وہ بحرینی شہریوں پر مظالم کا سلسلہ بندکریں اور سبھی سیاسی قیدیوں کو فوری طور پر رہا کردیں۔

واضح رہے کہ آل خلیفہ حکومت  سے وابستہ بحرینی عدالت نے اپنے تازہ ترین فیصلے میں  بحرین کی علما کونسل کے سربراہ مجید المشعل کو دوسال قید کی سزا سنائی ہے ۔

بحرینی حکومت نے جمعرات کو بحرین کے ایک اور معروف عالم دین شیخ علی الحفیری کی حراست کی مدت، ان سے مزید بازپرس کے بہانے بڑھادی ہے ۔

بحرین میں فروری دوہزار گیارہ سے عوام کی پرامن تحریک جاری ہے ۔ بحرینی عوام ملک میں آزادی ، جمہوریت اور انصاف کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ لیکن آل خلیفہ حکومت ان کے مطالبات کا جواب دینے کے بجائے ان کے پرامن مظاہروں کو طاقت کے ذریعے کچل رہی ہے ۔

اس عرصے میں اس نے سیکڑوں بحرینی شہریوں کو شہید اور زخمی کیا ہے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں بحرینی شہریوں کو جیل میں بند کردیا گیا ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬