آل خلیفہ حکومت کے ایک عنصر نے بحرین کے شیعہ رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی امریکہ نواز ظالم و جابرآل خلیفہ حکومت کے ایک ناپاک عنصر نے بحرینی شیعوں کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق بحرین کے سکیورٹی ادارے کے معاون کے بھائی خالد بن احمد آل خلیفہ نے اینسٹا گرام پر تصویر شائع کی ہے جس میں وہ اسلحہ کے ذریعہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو نشانہ بنا رہا ہے۔
خلیفہ بن احمد اس سے قبل بھی متعدد بار شیعہ مسلمانوں کی توہین کرچکا ہے لیکن اسے شیعوں کے خلاف معاندانہ اقدامات پر بحرینی عوام کی شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے