05 September 2016 - 19:00
News ID: 423046
فونت
حجت الاسلام امین شہیدی:
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما نے کہا : آئی ایس او کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ آئی ایس او نے انقلاب مہدیؑ کیلئے زمینہ سازی کیلئے کردار ادا کیا ہے۔
حجت الاسلام امین شہیدی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما حجت الاسلام امین شہیدی نے آئی ایس او کے زیراہتمام مرکزی کنونشن میں منعقدہ "نوید سحر کانفرنس" سے خطاب کرتے ہوئے کہا : نظریہ مہدویت مکتب تشیع میں زندہ تصور ہے، جو ملت کے تحرک کا باعث بنتا ہے، یعنی تصور مہدویت کا یہ نظریہ تحرک اور جوش کا باعث بنتا ہے۔

حجت الاسلام امین شہیدی نے مہدوی معاشرے کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے بیان کیا : مہدویت بشری آرزو نہیں بلکہ زندگی کی حقیقت کا نام ہے۔ مہدوی معاشرے میں انسانی اقدار کی پامالی ہرگز نہیں ہوگی، مہدوی معاشرے کیلئے زمینہ سازی کیلئے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : ہم اپنے نفس کی تربیت کرتے ہوئے مہدوی معاشرہ کی طرف بڑھ سکتے ہیں، اس کیلئے پاکیزہ راستے کا انتخاب بھی مشروط ہے، اس لئے مہدوی معاشرہ کے قیام کیلئے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

حجت الاسلام امین شہیدی نے کہا : نوجوان لشکر مہدی کا ہراول دستہ ہیں، آئی ایس او کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ آئی ایس او نے انقلاب مہدیؑ کیلئے زمینہ سازی کیلئے کردار ادا کیا ہے۔(۹۸۹/ف۹۴۰)

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬