05 September 2016 - 19:33
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 423050
فونت
حجت الاسلام قاضی نیاز نقوی:
وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے نائب صدر نے کہا : قوم و ملک کی خدمت کیلئے عمامہ کا ہونا ضروری نہیں، تمام افراد کو اپنی ذمہ داری سے آگاہ ہونا چاہئے۔
حجت الاسلام قاضی نیاز نقوی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے نائب صدر اور ممتاز عالم دین حجت الاسلام قاضی نیاز نقوی نے آئی ایس او کے مرکزی کنونشن کے تیسرے روز کی آخری نشست میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا : وہ افراد جو اپنی ذمہ داری سے آگاہ ہیں وہ ہرگز منحرف نہیں ہوتے، ہر شخص کو اپنی ذمہ داری سے آگاہی ہونی چاہئے۔

انہوں نے بیان کیا : آج کے نوجوان کو دنیا کے حالات بالخصوص نظام رہبریت، یمن، ایران، بحرین اور دیگر ممالک کے حالات سے آگاہ ہونا چاہئے، یمن و شام اور بحرین کے حالات اور عالم اسلام کو دیکھا جائے تو دور حاضر میں ظالم اور مظلوم دونوں مسلمان ہیں۔

انہوں نے تجویز دی کہ آئی ایس او کے مرکزی صدر کی مدت ایک سال سے زیادہ بڑھائی جائے، قوم و ملک کی خدمت کیلئے عمامہ کا ہونا ضروری نہیں، تمام افراد کو اپنی ذمہ داری سے آگاہ ہونا چاہئے۔

حجت الاسلام قاضی نیاز نقوی نے بیان کیا : نئی بننے والی طلباء تنظیمیں جو شعوری یا غیر شعوری طور پر بنائی گئی ملت تشیع کیلئے درست نہیں۔ (۹۸۹/ف۹۴۰)

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬