یمن کے تازہ حملوں میں سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے کم سے کم ستر فوجی ہلاک ہو گئے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی سبا نیوز ایجنسی کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ حجہ کے ساحلی علاقے میدی کے ایک حصے کو سعودی اتحاد کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے مشترکہ حملے میں سعودی اتحاد کے کم سے کم چالیس فوجی ہلاک ہو گئے۔
اسی طرح جنوبی سعودی عرب کے علاقے جیزان میں ایک سعودی فوجی اڈے پر یمنی فوج کی گولہ باری میں کم سے کم تیس فوجیوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ (۹۸۹/ا/۹۴۰)
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے