ترکی کی فوج نے شمالی عراق میں ہوائی حملوں میں کرد ملیشیا کے تیس افراد کو ہلاک کرنے کی خبر دی ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ شمالی عراق میں ہوائی حملوں میں کرد ملیشیا کے تیس افراد مارے گئے ہیں جن میں بعض سرکردہ افراد بھی شامل ہیں۔
ترکی کی فوج نے کہا ہے کہ یہ حملے ڈرون طیاروں اور جاسوسی کی پروازوں کے ذریعے حاصل ہونے والی اطلاعات کی بنیاد پر انجام پائے ہیں۔
ترکی کے لڑاکا طیاروں نے اس ملک کی فوج اور کردستان لیبر پارٹی ( پی کے کے) کے درمیان جنگ بندی کے خاتمے کے بعد شمالی عراق میں واقع قندیل کی چوٹیوں پر، پی کے کے ، کے اڈوں پر متعدد بار حملے کئے ہیں۔(۹۸۸/ا/۹۴۰)
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے