07 September 2016 - 20:38
News ID: 423089
فونت
حیدر العبادی:
عراق کے وزیر اعظم نے بغداد میں سعودی سفیر پر عراق کے داخلی امور میں براہ راست مداخلت کرنے کا الزام لگایا ہے۔
حیدر العبادی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے اپنی ہفتے وار پریس بریفنگ میں کہا : بغداد میں سعودی سفیر ثامر السبھان عراق کے داخلی امور میں مداخلت کررہے ہیں۔

عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ موصل کی آزادی قریب ہے کہا : عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی موصل کی آزادی کے لئے انجام پانے والے آپریشن میں حصہ لے گی۔

حیدرالعبادی نے اس پریس بریفنگ میں بغداد کے علاقے الکرادہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ جس میں کم سے کم چونتیس افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے تھے کہا : دہشت گرد، عراقیوں کے عزم و ارادے میں ہرگز خلل نہیں ڈال سکتے ۔

عراقی وزیر اعظم نے اسی طرح اقتصادی بدعنوانی کی روک تھام کے لئے حکومت کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا : اقتصادی اصلاحات اور بدعنوانی کے خلاف جنگ حکومت کی ترجیحات میں ہے۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬