رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی علماء کی تنظیم نے ایک بیان جاری کر کے کہا: اس سال بھی سعودی عرب کی جانب سے یمنی عوام کو حج کی اجازت نہ دیا جانا قابل مذمت اور غیراسلامی ہے۔
یمنی علماء کی تنظیم نے اپنے بیان میں مزید کہا : مقدس مقام مکہ و مدینہ پر آل سعود کا مسلسل تسلط ، اسے اپنی ملکیت سمجھنا نیز بیت اللہ کے حاجیوں کا جان بوجھ کر یا غلطی سے قتل بھی قابل مذمت ہے۔
علماء یمن کے بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ حج تمام مسلمانوں کا مسلمہ حق ہے اور کسی بھی مسلمان کو حج سے نہیں روکنا چاہئے۔
آل سعود حکومت نے یمنی عوام کو مسلسل دوسرے سال حج سے محروم کردیا ہے۔
یمنی وفد کے سعودی عرب کے دورے اور حاجیوں کے لئے منظم طریقے سے ویزا جاری کرنے کے معاہدے پردستخط اور سعودی وزارت حج کے حکام کی جانب سے غور کئے جانے کے وعدے کے باوجود آل سعود نے اپنے کسی بھی وعدے پرعمل نہیں کیا ہے۔ ۹۸۸/الف۹۴۰/