08 September 2016 - 20:16
News ID: 423114
فونت
انصار اللہ تحریک یمن؛
یمن کی انقلابی تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے کہا : ہزاروں یمنی محاصرے کے باعث اپنے ہی ملک میں داخل نہیں ہو سکتے ۔
تحریک انصار اللہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے جارح سعودی اتحاد کی جانب سے اس ملک کے بری ، بحری اور فضائی محاصرے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : دشمنوں کے اقدامات ، ملت یمن کو خود مختاری ، عزت و کرامت اور اقتداراعلی کے دفاع  کے اپنے جائز حق  سے روک نہیں پائیں گے۔

عبدالسلام نے جارح سعودی اتحاد کو یمن میں بےشمارجرائم و جارحیتوں کا ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ عالمی برادری یمنی عوام کے مسائل کی براہ راست ذمہ دار ہے۔

تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے ملت یمن کے خلاف جاری جرائم کو روکنے اور یمنی شہریوں کے ملک و بیرون ملک سفر کرنے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کا مطالبہ کیا۔

سعودی عرب نے علاقے کے بعض عرب ممالک کے ساتھ اتحاد کر کے چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کے خلاف بڑے پیمانے پرحملے شروع کر رکھے ہیں ۔ ان حملوں کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت اب تک ہزاروں یمنی شہری شھیداور زخمی جبکہ دسیوں ہزار افراد بے گھر اور اس ملک کی اسی فیصد تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔/۹۸۸/الف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬