
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے صدر ہند اور ہندوستان فوجی سربراہ کے ساتھ سلسلہ وار میٹنگوں کے دوران کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ہندوستان کے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے نئی دہلی میں فوجی سربراہ جنرل دلبیر سنگھ کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی جس میں کشمیر کی سیکورٹی صورتحال اور لائن آف کنٹرول پر ہندوستان و پاکستان کے سرحدوں کی صورتحال پر جائزہ لیا گیا۔
اعلیٰ حکومتی ذرائع نے کہا : اجلاس میں داخلہ سیکریٹری راجیو مہریشی اور سراغ رساں ایجنسیوں کے سربراہان کے علاوہ داخلہ وزارت کے اعلیٰ حکام موجود تھے۔
اس میٹنگ میں کشمیر کی موجودہ صورتحال کے علاوہ امن و قانون کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کئے جا رہے اقدامات کی جانکاری پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران سرحدپار در اندازی اور جنگجویانہ مخالف کارروائیوں پر بھی خلاصہ کیا گیا۔
میٹنگ کے آخر پر فوجی سربراہ کو کشمیر کا ہنگامی دورہ کرنے کو کہا گیا ہے۔
اس دوران وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے صدر ہند پرنب مکھرجی سے بھی ملاقات کی جس کے دوران وزیر داخلہ نے انہیں کشمیر کی موجودہ صورتحال اور حالیہ آل پارٹیز وفد کے دورے کشمیر سے متعلق مفصل جانکاری دی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/