09 September 2016 - 17:22
News ID: 423122
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کا وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو خط
حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کی جانب سے وفاقی حکومت صدر مملک و وزیر اعظم پاکستان سمیت اہم اداروں کے سربراہوں کے نام خطوط لکھنے کا سلسلہ جاری ہے زیارات مقامات مقدسہ کی زیارت پر جانے والے زائرین کے مسائل کے حل کو ہر صورت ممکن بنائیں گے ۔

آپ کی حکومت کے قیام کے بعد ایران و عراق کے مقدس مقامات کی زیارات کے لئے جانے والے زائرین کوکوئٹہ و تفتان کے درمیان آمدو رفت میں بے پناہ مشکلات درپیش ہیں اس ضمن میں آپکی توجہ دلانے کے ساتھ ساتھ وفاقی وزارت داخلہ/صوبائی حکومت/صوبائی انتظامیہ بلوچستان کو متعد بار ٹیلیفونک رابطوں اور ملاقاتوں کے زریعے آگاہ کرچکے ہیں ۔

اس گھمبیر صورتحا ل پرملک بھر میں شدید بے چینی اور تشویش پائی جاتی ہے وقتی طور پر مسئلہ حل کردیا جاتا ہے لیکن تاحال ان مشکلات کو مستقل طور پر حل نہیں کیا گیا لہذا کوئٹہ و تفتان کی سفری سہولیات کو محفوظ بنایا جائے آمد و رفت میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے تاکہ زائرین اطمیان کے ساتھ زیارات سے مشرف ہوسکیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬