11 September 2016 - 11:23
News ID: 423168
فونت
امریکی ایوان نمائندگان نے وہ قانون منطور کردیا ہے جس کے تحت گیارہ ستمبر کے حملوں میں مارے جانے والوں کے اہل خانہ سعودی عرب کے خلاف شکایت کرکے اس سے تاوان کا مطالبہ کرسکیں گے۔
گیارہ ستمبر حادثہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پریس ٹی وی نے خبردی ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے دہشت گردوں کے حامیوں کے خلاف  انصاف کے قانون یعنی  جسٹس اگینسٹ اسپانسرز آف ٹرریسم ایکٹ  کو منظوری دے دی ہے ۔

یہ قانون جسے جسٹا بھی کہا جاتا ہے ایک ایسے وقت منظور کیا گیا ہے جب وائٹ ہاؤس نے دھمکی دی ہے کہ وہ اس کو ویٹو کردے گا ۔

امریکی سینیٹ مئی دو ہزار سولہ میں ہی اس قانون کو متفقہ طور پر منطور کرچکی ہے ۔ جسٹا نامی قانون کے مخالفین کا کہنا ہے کہ اس سے واشنگٹن اور ریاض کے تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں ۔ وائٹ ہاؤس نے اس قانون کی منظوری کے سلسلے میں اعلان کیا تھا کہ صدر اوباما  ایسے قانون کو جو گیارہ ستمبرمیں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو سعودی حکومت کے خلاف شکایت کرنے کی اجازت دے گا ویٹو کردیں گے ۔

گیارہ ستمبر دوہزار ایک میں نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر اور پنٹاگون پر حملے کے  بعد سعودی عرب نے ان حملوں میں سعودی شہریوں کے ملوث ہونے کا انکار کیا تھا جبکہ ان حملوں میں ملوث انیس افراد میں سے پندرہ کا تعلق سعودی عرب سے تھا ۔ گیارہ ستمبر کے حملوں میں تقریبا تین ہزار افراد مارے گئے تھے ۔ امریکی حکومت نے ان حملوں کا ذمہ دار دہشت گرد گروہ القاعدہ کو قراردیا تھا ۔/۹۸۸/الف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬