11 September 2016 - 12:15
News ID: 423174
فونت
کشمیر میں عوام کی طرف سے حکومت سے اپنے حق کے مطالبہ کے لئے ہو رہے مظاہرہ میں دوبارہ شدت شروع ہو گئی ہے ۔
کشمیر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کشمیر میں شوپیاں کے ٹکر علاقے میں ہفتے کو پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید تصادم ہوا ۔

اطلاع کے مطابق پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شدید شیلنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان سیار احمد ہلاک ہوگیا ۔

پولیس نے اپنی صفائی پیش کرتے ہوئے کہا : مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے فائر کئے جن میں سے ایک گولہ بدقسمتی سے ایک نوجوان کے سرپر جالگا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا ۔

وہیں اس حادثہ کے سلسلہ میں مقامی آبادی والوں نے کہا : پولیس اور سیکورٹی فورس نے مظاہرین پر آنسوگیس کی شدید شیلنگ کرنے کے ساتھ ساتھ  پیلٹ گنوں کا بھی استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے ۔

ادھر جنوبی ضلع اننتناگ کے بوٹنگو علاقے میں بھی پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپ میں ایک تیئس سالہ نوجوان یاور احمد بٹ سیکورٹی فورس کی پیلٹ گن سے مارا گیا ۔

اس ضلع میں بھی پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ ان ہلاکتوں کے بعد جنوبی کشمیر کے سبھی اضلاع میں شدید مظاہرے شروع ہوگئے جو پورے دن جاری رہے اور ان میں بہت سے افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

سری نگرکے پائین شہر اور سول لائن علاقوں سے بھی شدید احتجاجی مظاہروں  کی اطلاعات ہیں ۔ جہاں دسیوں افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں کئی ایک کی حالت نازک ہے ۔

بڈگام میں بھی پرتشدد مظاہروں میں بہت سے لوگ زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بہت سے لوگوں کو سری نگر کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے ۔

وادی کشمیر سے موصولہ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ وادی کے سبھی اسپتال زخمیوں سے بھرے پڑے  ہیں ۔

سیاسی جماعت  نیشنل کانفرنس نے وادی میں تازہ ہلاکتوں پر اپنی رنجیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا : سیکورٹی فورس طاقت کا بے تحاشا استعمال کررہی ہے ۔

نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے تاکید کی ہے کہ مرکزی حکومت طاقت کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی غلطیاں نہ دوہرائے ۔

اس درمیان اطلاعات ہیں جنوبی کشمیر کے متعدد اضلاع اور شاہراہوں پر فوج کو تعینات کردیا گیا ہے ۔ سری نگر میں ہمارے نمائندے نے ذرائع کے حوالے سے خبردی ہے کہ حالات پر قابو پانے کے لئے فوج عیدالاضحی کے بعد کارروائیوں کا آغاز کرسکتی ہے ۔

دوسری جانب علیحدگی پسند جماعتوں نے لوگوں سے آئندہ سولہ ستمبر تک احتجاجی مظاہرے جاری رکھنے کی اپیل کی ہے سید علی شاہ گیلانی نےلوگوں سے کہا ہے کہ وہ عیدالاضحی سادگی سے منائیں ۔۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک ۴۶۴/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬