رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے ایک بار پھر شام میں سرگرم دہشت گردوں کو مدد پہنچانے کے لئے جنگی علاقوں میں شامی فوجی اڈوں پر بمباری کی ہے ۔
روئیٹرز کی رپورٹ کے مطابق قنیطرہ کے علاقے میں دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں کے خلاف شامی فوج کی کارروائی کے کچھ ہی گھنٹے بعد اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے شامی فوج کے اڈوں پر بمباری کر کے جنگی علاقوں میں دہشت گرد گروہوں کو مدد پہنچائی ہے۔
صیہونی حکومت نے جمعرات کی صبح میں بھی جولان کی پہاڑیوں کے قریب شامی فوجی اڈے پر بمباری کی تھی۔ بحران شام کے آغاز سے گذشتہ پانچ برسوں کے دوران صیہونی حکومت نے با رہا شام میں سرگرم دہشت گردوں کی حمایت میں جنگی علاقوں میں شامی فوج کے اڈوں خاص طور پرجولا کے علاقے کو اپنے فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
صدر بشار اسد کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج تکفیری دہشت گردوں کی حمایت کرکے عملی طور پر داعش اور جبہت النصرہ جیسے دہشت گرد گروہوں کی فضائیہ میں تبدیل ہو چکی ہے۔/۹۸۸/الف۹۴۰/