کویت مذاکرات میں یمنی وفد کے رکن نے امریکہ کو سعودی فوج کے حملوں کا اصلی ذمہ دار قرار دیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے قومی وفد کے رکن مہدی المشاط نے کہا ہے کہ امریکہ نے سعودی عرب کو ممنوعہ ہتھیاروں سے مسلح اور حال ہی میں ایک ارب ڈالر کے اسلحوں کی فروخت کا معاہدہ کرکے یمن پر اس کے حملوں کا اصلی عامل بن گیا ہے۔
مہدی المشاط نے کہا کہ امریکہ یمنی عوام کے محاصرے کا اصلی سبب ہے اور وہ تمام چیزوں حتی غذائی اشیاء، بچوں کے لئے خشک دودھ تک یمن نہیں آنے دے رہا ہے جو کہ بین الاقوامی قوانین کے بھی منافی ہے۔
کویت مذاکرات میں یمن کے قومی وفد کے رکن نے امریکی وزارت خارجہ کو یمنی وفد کی صنعا واپسی میں اصلی رکاوٹ قرار دیا ۔/۹۸۸/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے