14 September 2016 - 22:51
News ID: 423236
فونت
اسرائیلی جنگی طیاروں نے جولان کے مرکز میں شام کے فوجی اڈوں پر حملے کئے ہیں۔
صیہونی طیارہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی فوج نے ایک بیان میں کہا : اسرائیلی جنگی طیاروں نے جولان کے مرکز میں شامی فوج کے توپخانوں کے ڈپو کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

اس سے قبل شام کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ شام میں صیہونی حکومت کے حملے جبھۃ النصرہ دہشت گرد گروہ کے ساتھ  اسٹریٹیجک تعاون کے تحت انجام پا رہے ہیں۔

شام کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون اور سلامتی کونسل کے نام دو الگ الگ خط لکھ کر کہا : قنیطرہ اور پورے شام میں شکست کے بعد دہشت گردوں کے حوصلے پست ہوگئے ہیں اور صیہونی حکومت کے حملوں کا مقصد دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

شام کی وزارت خارجہ نے اپنے خط میں لکھا : صیہونی جنگی طیاروں نے منگل کی صبح دہشت گردوں کی مدد کی غرض سے شام کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا اور شامی فضائیہ، جنوب مغربی قنیطرہ میں ایک اسرائیلی جنگی طیارہ اور دمشق کے جنوب مغرب میں واقع سعسع کالونی کے اوپر پرواز کررہے ایک ڈرون طیارہ مار گرانے میں کامیاب رہی ۔/۹۸۸/الف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬