15 September 2016 - 09:49
News ID: 423242
فونت
بحرین میں بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم پر مقدمے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
شیخ عیس قاسم

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی سیاسی شخصیات نے اپنے بیان میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف مقدمے کی کارروائی کو روکنے کے لئے اقدام کرے ۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ شیخ عیسی قاسم پر مقدمے کی کارروائیاں جاری رکھنے کا مطلب بحرینی عوام اور ان کے عقائد کی توہین کرنا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی صورتحال کے جاری رہنے سے علاقے میں عدم استحکام پیدا ہوگا ۔

بحرین کی سیاسی شخصیات نے زور دے کر کہا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کا یہ اقدام ایک ایسی تبدیلی پر منتج ہوگا کہ جس سے سب کے مفادات متاثر ہوں گے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بحرینی عوام کا مطالبہ آزادی ، انصاف ، شرف ، عزت ، حاکمیت اور خود مختاری ہے اور وہ اپنے اس مطالبے کی تکمیل کے لئے پرامن جد وجہد جاری رکھیں گے ۔

واضح رہے کہ بحرینی حکومت نے گذشتہ جون کے مہینے میں بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کردی جس کے بعد سے پورے بحرین میں نہ ختم ہونےوالے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔ آل خلیفہ حکومت کے اس اقدام کی عالمی سطح پر بھی مذمت کی جارہی ہے ۔/۹۸۹/ف/۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬