15 September 2016 - 10:11
News ID: 423244
فونت
قابل میں شہدا اسکوئر سے گزر رہی پلیس کی گاڑی میں بم دھماکہ ہوا جس میں چار افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
قابل میں پلیس کی گاڑی پر بم سے حملہ

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پولیس کی گاڑی میں ہونے والے بم دھماکے میں کم سے کم چار افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

افغان حکام کے مطابق پولیس کی گاڑی میں ہونے والا یہ دھماکہ مقناطیسی بم کے ذریعے کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔

دھماکہ اس وقت ہوا جب پولیس کی گاڑی شہدا اسکوائر سے گزر رہی تھی۔ تاحال کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

تقریبا ایک ماہ قبل کابل کے شہدا اسکوائر میں  "تحریک روشنی" کے حامیوں کے مظاہرے میں ہونے والے خود کش بم دھماکوں میں نوے افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔/۹۸۸/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬