15 September 2016 - 18:13
News ID: 423249
فونت
سعید الشہابی :
سعید الشہابی نے کہا : آل خلیفہ حکومت کا یہ اقدام وہ فیصلہ ہے کہ جو اصل میں سعودی عرب نے کیا ہے۔
شیخ عیسی قاسم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک الاحرار بحرین کے سیکریٹری جنرل سعید الشہابی نے اپنی گفت و گو میں کہا : ممتاز شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے مقدمے کے پیچھے اصل ہاتھ سعودی عرب کا ہے۔

انہوں نے اپنی گفت و گو میں ممتاز شیعہ عالم دین شیخ عیسی قاسم کے خلاف مقدمے کے سلسلے میں مغربی ملکوں کے دہرے معیارات اور موقف پر تنقید کرتے ہوئے بیان کیا : آل خلیفہ حکومت کا یہ اقدام وہ فیصلہ ہے کہ جو اصل میں سعودی عرب نے کیا ہے۔

سعید الشہابی نے کہا : شیخ عیسی قاسم کے خلاف مقدمہ چلانے کا آل خلیفہ حکومت کا فیصلہ ایک ظالمانہ فیصلہ ہے کہ جس کے یقینا اس حکومت کے لیے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

سعید الشہابی نے مزید کہا : بحرین کے عوام صرف ایک چیز جانتے ہیں اور وہ صرف ایک نعرہ لگا رہے ہیں اور وہ یہ ہے کہ آل خلیفہ حکومت کو بحرین میں اپنی بساط لپیٹ لینی چاہیے اور اقتدار کو خدا حافظ کہہ دینا چاہیے اور یہ نعرے بحرین کی سڑکوں پر بدستور بلند ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آل خلیفہ حکومت آج جمعرات کے روز بے بنیاد وجوہات کی بنا پر شیخ عیسی قاسم کے خلاف مقدمہ چلانا چاہتی ہے۔

بحرینی حکومت نے جون دو ہزار سولہ کو ممتاز شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کر دی تھی جس پر دنیا اور بحرین کے شیعوں نے شدید ردعمل ظاہر کیا تھا۔

بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف پرامن احتجاجی تحریک جاری ہے لیکن آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر شاہی حکومت سعودی عرب کی مدد سے اسے سختی سے کچل رہی ہے۔/۹۸۸/الف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬