رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے جمعرات کو غزہ کے علاقوں عسقلان ، الشیما اور الشجاعیہ میں حماس سے وابستہ ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔
صہیونی حکومت سے وابستہ ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات عزہ کے علاقے سے اشکول میں ایک راکٹ فائر کیا گیا ۔
غزہ میں فلسطینیوں پر صیہونی حکومت کا حملہ جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے ۔
غزہ پر صیہونی حکومت کے پچاس روزہ وحشیانہ حملوں کے بعد اگست دوہزار چودہ میں مصر کی وساطت سے غزہ میں فائر بندی کے سمجھوتے پر دستخط ہوئے تھے لیکن صیہونی حکومت نے فائربندی کے اس سمجھوتے کی کبھی بھی پاسداری نہیں کی ۔
یاد رہے کہ صیہونی حکومت نے پچھلے چند روز کے دوران اپنی وحشیانہ اور جارحانہ سرشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شام کے بھی متعدد علاقوں پر ہوائی حملے کئے ہیں ۔/۹۸۸/الف۹۴۰/