15 September 2016 - 19:22
News ID: 423255
فونت
عراق کے دارالحکومت بغداد میں دہشت گردانہ بم دھماکے میں متعدد عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔
بغداد میں دو دہشت گردانہ بم دھماکے

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کو بغداد کے علاقے الرشید کی سبزی منڈی میں ایک بم دھماکے میں دو عام شہری جاں بحق اور آٹھ دیگر زخمی ہوگئے۔

الرشید سبزی منڈی میں اب تک کئی بار دہشت گردانہ بم د ھماکے ہوچکے ہیں ۔ اس سبزی منڈی میں ماضی میں خوفناک کار بم دھماکے بھی ہوئے ہیں ۔

دریں اثنا عراق کی سیکورٹی فورس نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ عوامی رضاکارفورس نے شمالی شہر تکریت کے مشرق میں عجیل آئیل فیلڈ پر داعش کے حملے کو پسپا کردیا ہے ۔

اس کارروائی میں بڑی تعداد میں داعش کے عناصر ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں ۔/۹۸۸/الف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬