16 September 2016 - 23:31
News ID: 423278
فونت
انڈونیشیا کی علماء کونسل نے جنگلات میں لگائی جانے والی آگ کو حرام قراردیا ہے۔
جنگل میں آگ لگانا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کی علماء کونسل نے جنگلات میں لگائی جانے والی آگ کے خلاف فتویٰ دیتے ہوئے اسے حرام قراردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا کی علماء کونسل کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے لیے کسی بھی مقصد کے تحت جنگلات یا قابل کاشت علاقے میں آگ لگانا اسلامی قوانین کے خلاف اور حرام ہے۔

فتویٰ کونسل کے سربراہ ہزیمہ تاحیدو یانگو نے اے ایف پی کو بتایا، 'قرآن کے مطابق ہمیں ماحول کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں ہے اور جنگلات کے جلنے سے نہ صرف ماحول کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ یہ انسانوں کی صحت کے لیے بھی نقصان دہ ہے، حتیٰ کہ پڑوسی ممالک بھی اس حوالے سے شکایات کر رہے ہیں'۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا اور بورنیو کے علاقوں میں ہر سال پام آئل اور پلپ ووڈ کی کاشت کے لیے جنگلات میں آگ جلا کر ان کا صفایا کیا جاتا ہے۔

انڈونیشیا کے وزیر برائے ماحولیات و جنگلات ستی نوربایا بکر نے علماء کونسل کے اس فتوے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ علماء اس بات کو مقامی کمیونٹیز تک بھی پہنچائیں گے۔/۹۸۹/۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬