17 September 2016 - 21:18
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 423285
فونت
جنگ یمن کے بارے میں جامع ترین تحقیق کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب کی سرکردگی میں اتحاد نے یمن پر ایک تہائی سے زائد حملے غیرفوجی مقامات پر کیے ہیں۔
یمن میں غیر فوجی مقامات پر حملہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنگ یمن کے بارے میں انجام پانے والی جامع ترین تحقیق کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی اتحاد کے ایک تہائی سے زائد حملے اسکولوں، رہائشی عمارتوں، اسپتالوں، بازاروں، مساجد اور اقتصادی تنصیبات جیسے غیرفوجی مقامات پر کیے گئے۔

اس تحقیق کے نتائج کہ جسے جمعہ کے روز برطانوی اخبار گارڈین نے شائع کیا ہے، جنگ یمن میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کو کم کرنے کے لیے ریاض کی کوششوں پر مبنی امریکہ اور برطانیہ جیسے سعودی عرب کے مغربی اتحادیوں اور سعودی عرب کی حکومت کے دعووں سے منافات رکھتے ہیں۔

یمن کی یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں پر مشتمل گروپ یمن ڈیٹا پراجیکٹ نے یہ تحقیق انجام دی ہے۔ اس تحقیق کے نتائج، اس سے قبل یمن میں سعودی اتحاد کے جنگی جرائم کے ارتکاب کے بارے میں شائع ہونے والی رپورٹوں کی تائید کرتے ہیں۔

اخبار گآرڈین نے اس کے علاوہ لکھا ہے کہ توقع کی جا رہی ہے کہ اس تحقیق کے نتائج سے برطانیہ کے اندر حکومت پر دباؤ بڑھے گا کہ وہ سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت روک دے۔

واضح رہے کہ برطانوی حکومت نے یمن پر سعودی عرب کے حملے کے وقت سے لے کر اب تک تین اعشاریہ تین ارب ڈالر کے ہتھیار اس ملک کو فروخت کیے ہیں۔/۹۸۸/ ۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬