17 September 2016 - 23:08
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 423296
فونت
غاصب صیہونی فوجیوں کی وحشیانہ فائرنگ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔
صیہونی فوجی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے بیت المقدس اور الخلیل میں فلسطینیوں کی طرف فائرنگ کرکے 4 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق صیہونی فوجیوں نے جمعے کے روز مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں کریات اربع ٹاؤن کے قریب ایک کار پر بلا اشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اس میں سوار ایک فلسطینی مرد اورایک خاتون دونوں شہید ہوگئے۔

صیہونی فوجیوں نے الخلیل کے شہر تل رمیدہ میں بھی بلا اشتعال فائرنگ کرکے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا ہے۔

صیہونی حکام نے دعوی کیا کہ فلسطینی نوجوان کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ چاقو کے ذریعے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنا چاہتا تھا۔

اسی طرح کا ایک اور واقعہ قدیم بیت المقدس کے علاقے باب العامود میں پیش آیا جہاں صیہونی فوجیوں نے فلسطینی نوجوانوں کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر شہید کردیا ہے۔

مذکورہ چار فلسطینیوں کی شہادت کے بعد یکم اکتوبر دوہزار پندرہ سے شروع ہونے والی تحریک انتفاضہ قدس کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد دو سو چوالیس ہوگئی ہے۔/۹۸۹/۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬