18 September 2016 - 18:51
News ID: 423300
فونت
عمر عبداللہ:
کشمیر کے سابق وزیر اعلی نے بیان کیا : عید کے مقدس موقع پر کشمیریوں کو دبانے کے لئے محبوبہ مفتی کے غیر ذمہ دارانہ اور غیر دانشمندانہ اقدامات شرمناک اور تشویشناک ہیں۔
عمر عبداللہ

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر عمر عبداللہ نے موجودہ وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا : کشمیر کی تاریخ میں عید کے روز درگاہوں اور جامع مساجد پر تالے چڑھانے کی کوئی مثال نہیں ملتی اور نہ ہی سال کے اس مقدس اور بابرکت دن پر کبھی عام لوگوں پر اس قدر طاقت کا بے تحاشہ استعمال کیا گیا ہے۔

ایک بیان میں عمر عبداللہ نے بیان کیا : عید کے مقدس موقع پر کشمیریوں کو دبانے کے لئے محبوبہ مفتی کے غیر ذمہ دارانہ اور غیر دانشمندانہ اقدامات شرمناک اور تشویشناک ہیں۔

وادی میں قیمتی جانوں کے مسلسل ہوتے اتلاف پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا : مرکزی اور ریاستی حکومتیں اپنی نااہلی ، ناعاقبت اندیشی اور بے تکی بیان بازی کے ذریعے پہلے سے ہی خراب حالات کو مزید بدتر کرنے کے مرتکب ہوئے ہیں، جو جمہوری اصولوں سے میل نہیں کھاتے۔

انہوں نے کہا : پیلٹ گنوں پر پابندی کی مسلسل اپیلوں کو توہین سمجھ کر مسترد کیا جا رہا ہے، ریاستی حکومت انتظامی اور سیاسی سطح پر حالات سے نمٹنے کے بجائے ہر گزرتے دن کے ساتھ فورسز اور طاقت کا استعمال بڑھارہی ہے ۔

حکومت اس دھوکے میں ہے کہ وسیع پیمانے پر گرفتاریاں، سیفٹی ایکٹ کا اطلاق اور عید نماز پر قدغن لگانے سے حالات پٹری پر آجائیں گے، ایسا محسوس ہورہا ہے کہ حکومت جان بوجھ کر پہلے سے ہی مشکلات سے دوچار کشمیری لوگوں پر مشکلات کے مزید پہاڑ ڈھا رہی ہے۔/۹۸۹/۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬