رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس نے شامی فوج پر امریکہ کے ہوائی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس اس نتیجے پر پہنچ گيا ہے کہ امریکہ داعش دہشت گردوں کا بھر پور دفاع کررہا ہے۔
روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں شامی فوج پر امریکی ہوائی حملے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس اس ہولناک نتیجہ تک پہنچ گيا ہے کہ امریکہ داعش دہشت گردوں کی حمایت اور ان کا دفاع کررہا ہے۔
روسی وزارت خارجہ کے مطابق شام میں جنگ بندی کے بعد سے دہشت گردوں کے حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور امریکہ نے جنگ بندی صرف دہشت گردوں کو مشکلات سے نکالنے کے لئے کی اور اب واضح ہوگیا ہے کہ امریکہ داعش دہشت گردوں کی حمایت اوران کی پشتپناہی کررہا ہے۔
واضح رہے کہ شامی فوج پر امریکہ کے ہوائی حملے کے بعد داعش دہشت گردوں نے شامی فوج کے خلاف ایک بڑے حملے کا آغاز کردیا ہے امریکی ہوائی حملے میں درجنوں شامی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔/۹۸۹/۹۴۰/