18 September 2016 - 23:39
News ID: 423315
فونت
شیعہ علماء کو نسل:
علماء کو نسل صوبہ سندھ کے نائب صدر نے کہا : شکار پور میں خودکش دھماکا ہونے سے بچایا اورخودکش بمبار کواپنی گرفت میں لیا پولیس کے جوانوں کی یہ بہادری تاریخ میں لکھی جائے گی ۔
شیعہ علماء کو نسل پاکستان

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کے نائب صدر و پو لیٹیکل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز نے صوبائی دفتر سے جاری بیان میں کہا ہے کہ شہرکراچی اس وقت گندگی اور کچڑے کا ڈھیڑ بنا ہوا ہے جگہ جگہ جانوروں کی آلا ئیشوں کاانبار لگا پڑا ہے جس سے وبائی امراض پھیلنے کا شد ید خطرہ لا حق ہے ۔

سندھ حکومت نے کر اچی کو گندگی کا ڈھیڑ بنا دیا ہے اگر شہر کراچی کی یہی صورتحال رہی تو عوام کا اعتماد حکمرانوں سے ختم ہوجائے گا الیکشن سے پہلے عوامی خدمت کا وعدہ کر نے والوں کو چائیے کہ شہر میں گندگی کی مخدوش صورتحال کا نوٹس لیں ۔

یعقوب شہباز کا مزید کہنا تھا کہ عید الاضحی پر سیکیورٹی کے انتہائی فل پروف انتظامات پر سیکیورٹی اداروں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں جنہوں نے شکار پور میں خودکش دھماکا ہونے سے بچایا اورخودکش بمبار کواپنی گرفت میں لیا پولیس کے جوانوں کی یہ بہادری تاریخ میں لکھی جائے گی ۔

خود کش بمبار کا اتنی سخت سیکیورٹی میں امام بارگاہ کی حدودمیں داخل ہو جانا انتظامیہ اور نیشنل ایکشن پلان پر سوالیہ نشان ہے ہم ڈی جی رینجرز سندھ سے اپیل کر تے ہیں کہ اندورن سندھ میں بھی دہشت گردوں کے خلاف بھر پور ٹا رگٹڈ آپر یشن شروع کریں تاکہ اندورن سندھ میں بھی امن وامان کی صورتحال بہتر ہو سکے ۔/۹۸۹/۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬