19 September 2016 - 23:19
News ID: 423330
فونت
داعش نے عراق میں اپنے جرائم اور مظالم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صوبہ کرکوک کے مغرب میں دسیوں عراقی شہریوں کو اغوا کر لیا ہے۔
داعش

داعش نے دسیوں عراقی شہریوں کو اغوا کر لیا

داعش نے عراق میں اپنے جرائم اور مظالم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صوبہ کرکوک کے مغرب میں دسیوں عراقی شہریوں کو اغوا کر لیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق داعش کے دہشت گردوں نے چون عراقی شہریوں کو اپنے زیرقبضہ علاقے سے نکل کر کرکوک اور صوبہ صلاح الدین جانے کی کوشش کے الزام میں اغوا کر کے حویجہ شہر منتقل کر دیا ہے۔

اس کے باوجود کہ بہت سے عراقی شہری داعش کے زیرقبضہ علاقوں سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے ہیں لیکن ان علاقوں میں بعض لوگوں کو داعش نے اغوا بھی کیا ہے اور ان میں سے بعض کو قتل بھی کر دیا ہے۔

جون دو ہزار چودہ میں عراق کے مختلف علاقوں پر داعش کے دہشت گردوں کے حملے کے بعد اس ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ لوگ بےگھر ہوئے اور ہجرت کی سب سے بڑی لہر وجود میں آئی۔

بین الاقوامی رپورٹوں کے مطابق داعش کے حملوں اور مختلف شہروں پر اس کے قبضے کے بعد تقریبا چالیس لاکھ عراقی بےگھر ہوئے ہیں۔/۹۸۸/۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬