19 September 2016 - 23:35
News ID: 423333
فونت
حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی:
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا : ہمیں کسی سے مجلس امام حسین علیہ السلام کے لئے اجازت لینے کی کوئی ضرورت نہیں ۔
حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سرگودھا کے زیر اہتمام امام بارگاہ بلاک نمبر ۷ میں پیام کربلا و اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے کہا : میں مجلس امام حسین علیہ السلام روکنے والوں کو وارننگ دیتا ہوں کہ باز آجاؤ، کیونکہ ہمیں عزاداری امام حسین (ع) کے لئے کسی بھی پرمٹ کی ضرورت نہیں۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے اپنی تقریر میں کہا : ہمارے لئے عزاداری کے جلوسوں سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنا ممکن نہیں۔

شیعہ علماء کونسل کے سربراہ کا سرگودہا میں پیام کربلا اور اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیان کیا : میں نے متعدد بار واضح اعلان کیا ہے کہ ہمیں کسی سے مجلس امام حسین علیہ السلام کے لئے اجازت لینے کی کوئی ضرورت نہیں۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : زیادہ واضح انداز میں کہنا چاہتا ہوں کہ مجلس امام حسین علیہ السلام کے لئے کسی سے اجازت لینے والا مجرم ہے، مجلس عزا کو دنیا کا کوئی قانون نہیں روک سکتا۔

واضح رہے کہ کانفرنس میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما ڈاکٹر حجت الاسلام شبیر حسن میثمی، قاضی غلام مرتضٰی، آیت اللہ محمد حسین نجفی، چیئرمین امامیہ آرگنائزیشن پاکستان لعل مہدی خان، ایس یو سی پنجاب کے سربراہ حجت الاسلام سبطین سبزواری، مرکزی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سمیت اہلسنت کے مقامی عمائدین، سیاسی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ اتحاد امت مسلمہ وقت کی اہم ضرورت ہے، امام حسینؑ کا پیغام سب مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔/۹۸۹/۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬