20 September 2016 - 08:01
News ID: 423343
فونت
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزشن پاکستان:
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزشن پاکستان کا سالانہ کنونشن کا انعقاد جمعہ سے ہوگا کنونشنز کا اختتام اتوار کو ہو گا جس میں نئے ڈویژنل صدور کا انتخاب بھی ہوگا ۔
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزشن پاکستان

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزشن پاکستان کے میڈیا کوآرڈینیٹر توقیر تقی کے مطابق تنظیم کے سالانہ کنونشن کے کامیاب انعقاد کے بعد ملک بھر کے تمام ڈویژن میں کنونشن کا انعقاد جمعہ سے ہوگا جس میں تمام اراکین عمومی شریک ہوں گے۔

کراچی، گلگت اور بلتستان میں کنونشنز کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے جبکہ لاہور سمیت ۱۶ ڈویژنز میں سالانہ کنونشن کا انعقاد جمعہ سے ہوگا۔

کنونشن کے پہلے روز یونٹس صدور اور جنرل سیکرٹریز یونٹس کی کارکردگی رپورٹس پیش کریں گے جبکہ دوسرے روز شہداء پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے شب شہداء منائی جائے گی۔

کنونشنز کا اختتام اتوار کو ہو گا جس میں نئے ڈویژنل صدور کا انتخاب بھی ہوگا۔

آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید سرفراز نقوی فیصل آباد، ملتان، سرگودھا اور راولپنڈی میں ہونیوالے ڈویژنل کنونشنز میں شرکت اور خصوصی خطاب کریں گے۔ کنونشن میں آئی ایس او کے اراکین، سینئرز، علمائے کرام اور سابقین کی بڑی تعداد بھی شریک ہوگی۔/۹۸۸/۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬