20 September 2016 - 22:13
News ID: 423348
فونت
سعودی عرب میں جاری اقتصادی بحران کے دوران مشرقی علاقے کے اسپتال کے کارکنوں نے اپنی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے ہڑتال کر دی ہے۔
سعودی عرب حکومت ملک کے ملازمین کو تنخواہ دینے میں ناکام

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی ساحلی شہر الخبر کے سعد اسپتال کے بارہ سو کارکنوں کا کہنا ہے کہ انہیں پچھلے چار ماہ سے تنخواہیں نہیں دی گئیں جس کے باعث وہ ہڑتال پر مجبور ہوئے ہیں۔

مذکورہ استپال کے درجنوں کارکنوں نے پیر کے روزاسپتال کے سامنے مظاہرہ اور تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔ ہڑتالی ڈاکٹروں اور کارکنوں کا کہنا تھا کہ تنخواہوں کی ادائیگی تک وہ احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

سعد اسپتال سعودی عرب کی سعد کمپنی کی ملکیت ہے جس کا کاروبار اور سرمایہ پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے۔

سعودی عرب میں تعمیراتی کمپنیوں کو رواں سال کے دوران زبردست خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ہزاروں ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی خطرے میں پڑگئی ہے۔

تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے باعث سعودی عرب کو زبردست خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اقتصادی مشکلات کے سبب آل سعودی حکومت کی جانب سے عوام پر دباؤ میں بھی زبردست اضافہ ہوگیا ہے۔/۹۸۹/۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬