20 September 2016 - 22:55
News ID: 423357
فونت
ترک حکومت نے ناکام فوجی بغاوت کے بعد فتح اللہ گولن سے منسلک ۲۸ ہزار سے زائد ٹیچروں کو اسکولوں سے نکال دیا ہے ۔
ترک حکومت

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترک حکومت نے ناکام فوجی بغاوت کے بعد فتح اللہ گولن سے منسلک ۲۸ ہزار سے زائد ٹیچروں کو اسکولوں سے نکال دیا ہے جبکہ ۹ ہزار کو معطل اور ۵۰۰ ٹیچروں کو دہشت گردوں کے ساتھ وابستہ قراردیا ہے۔

ترک ذرائع کے مطابق ترک حکومت نے ناکام فوجی بغاوت کے بعد ۸۲ ہزار سے زائد فوجی اور سول اداروں کے افراد کو عہدوں سے برطرف اور معطل کرکے جیل بھیج دیا ہے ان تمام افراد کا تعلق سعودی نواز  وہابی ملا فتح اللہ گولن سے بتایا جاتا ہے جو آج کل امریکہ میں خودساختہ جلاوطنی کی زنگی بسر کررہا ہے ۔

ترکی نے امریکہ سے اسے حوالے کرنے کا باقاعدہ مطالبہ بھی کر رکھا ہے۔/۹۸۹/۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬