21 September 2016 - 16:49
News ID: 423366
فونت
جنوبی یمن میں فوج اور عوامی رضاکار فورس کی کارروائی میں بہت سے سعودی ایجنٹ ہلاک ہو گئے ہیں۔
سعودی ایجنٹ

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے پیر کی رات صوبہ لحج کے علاقے کہبوب میں توپ خانے سے حملہ کیا جس میں چودہ سعودی ایجنٹ ہلاک اور انیس زخمی ہو گئے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے میزائل یونٹ نے سعودی عرب کے علاقے خمیس مشیط میں ملک خالد فوجی اڈے کو کہ جو جنوبی علاقے کا کمانڈ مرکز سمجھا جاتا ہے، میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ اس حملے میں بھی کسی سعودی ایجنٹ ہلاک ہو گئے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنا رکھا ہے جس میں اب تک کئی ہزار عام شہری جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ اس ملک کی اسی فیصد سے زیادہ بنیادی تنصیبات بھی سعودی حملوں میں تباہ ہو گئی ہیں۔

عالمی اداروں کی رپورٹوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب کے دو تہائی سے زائد حملے یمن کے عام شہریوں، رہائشی علاقوں، اسپتالوں، اسکولوں اور بنیادی تنصیبات پر کیے گئے ہیں۔/۹۸۹/۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬