21 September 2016 - 20:43
News ID: 423373
فونت
عراق کی عوامی رضاکار فورس نے شمال مغربی صوبے صلاح الدین کے متعدد علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔
رضاکار فوج

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کے مطابق مسلح افواج کے کمانڈر انچیف وزیراعظم حیدر العبادی کی جانب سے شرقاط کی آزادی کے لیے آپریشن شروع کرنے کا حکم صادر ہوا۔

حیدر العبادی کی طرف سے حکم ملنے کے بعد آپریشن کے بعد متعدد علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا گیا ہے۔

آزاد کرائے جانے والے علاقوں میں العیثہ ، سویدان اور خضرانیہ نامی علاقے شامل ہیں جو موصل کے جنوب میں سو کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہیں۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ داعش کے دہشت گرد اب شرقاط کے نواحی علاقوں سے کرکوک اور موصل کی جانب فرار ہورہے ہیں۔

جبکہ عراقی سیکورٹی فورس کے جوان شرقاط کے مرکزی علاقے کی جانب پیشقدمی کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

ایک اور اطلاع کے مطابق عراقی فوج نے مغربی رمادی کے علاقے وادی سکران کو بھی داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔ اس کارروائی میں کم سے بائیس داعشی دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔/۹۸۹/۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬