21 September 2016 - 20:55
News ID: 423374
فونت
میجر جنرل محمد علی جعفری:
جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے کہا : سپاہ پسداران نے خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کی سکیورٹی سنبھال رکھی ہے ۔
میجر جنرل محمد علی جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل محمد علی جعفری نے بندر عباس میں ہفتہ دفاع کی مناسبت سے منعقدہ فوجی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے خلیج فارس میں امریکی فوج کی موجودگی کو خطے کے لئے بدامنی قرار دیا اور امریکی فوج کو دہشت گردی اور شرارت پھیلانے کا ذمہ دار جانتے ہوئے کہا : مریکی فوج کو خلیج فارس میں رہنے کی کوئی منطقی جواز نہیں ہے بلکہ اس فوجی کی موجود گی اور شرارت کے ذریعہ امریکہ اپنی قوم کا سرمایہ ضائع کررہا ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : امریکی شرارتوں کے باوجود سپاہ پسداران نے خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کی  سکیورٹی سنبھال رکھی ہے ۔

محمد علی جعفری نے تاکید کرتے ہوئے کہا : اس علاقہ پر ایرانی سپاہ کی  کڑی نظر ہے اور غیر علاقائي طاقتوں کی فوجی نقل و حرکت پر بھی سپاہ اسلام کی گہری اور قریبی نظر ہے۔

جنرل جعفری نے امریکی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا : امریکی فوج کو چاہیئے کہ امریکی قوم کا مزيد سرمایہ خلیج فارس میں ضائع کرنے سے پرپیز کریں ۔

انہوں نے بیان کیا : خلیج فارس ہمارا گھر ہے اور ہم اپنے گھر کے آس پاس دشمن کی فوجی نقل اور حرکت کے بارے بہت زيادہ حساس ہیں اور اس حساسیت کو ہم نے امریکی ڈرون گرا کر اور امریکی بحریہ کے فوجیوں کو گرفتار کر کے ثابت بھی کیا ہے ۔

محمد علی جعفری نے تاکید کرتے ہوئے کہا : ہم لوگوں نے اعلان کر دیا ہے کہ آئندہ بھی ریڈ لائنیں عبور کرنے والوں کے ساتھ ایسا ہی کیا جائے گا۔/۹۸۹/۹۴۰/ک۳۱۴/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬