22 September 2016 - 08:03
News ID: 423382
فونت
کشمیری انتظامیہ اکثر اوقات کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر کے انہیں سرحدی علاقوں میں لاکر جعلی مقابلوں میں گولیاں مار کر شہید کر دیتی ہے۔
کشمیر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کشمیر میں ہندوستان فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع بارہمولہ کے علاقے اوڑی میں ۱۰ کشمیری نوجوانوں کو درانداز قرار دیتے ہوئے شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اوڑی میں فوجی ہیڈ کوارٹرز پر نام نہاد حملے کے بعد کریک ڈاؤن آپریشنز کے دوران لاچھی پورہ میں بیج ہامہ کے علاقے ماہیہ میں ہندوستان فوج نے درانداز قرار دے کر ۱۰ نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیری انتظامیہ اکثر اوقات وادی کشمیر کے مختلف علاقوں سے کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر کے انہیں سرحدی علاقوں میں لاکر جعلی مقابلوں میں گولیاں مار کر شہید کر دیتی ہے۔

ہندوستان فوج نے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ سرینگر، وائل، گاندربل سوپور، کولگام اور وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں ہندوستان فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے مظاہرین پر پیلٹ گن اور آنسو گیس کے بے دریغ استعمال سے ۱۰۰ سے زائد افراد زخمی ہو گئے جن میں کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

ضلع شوپیاں کے علاقے چھتواتن کے قریب ہندوستان فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال اور آنسو گیس کی شیلنگ کے دوران ۷ ویں جماعت کی کشمیری طالبہ دل کا دورہ پڑنے سے شہید اور ۱۰۰ سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق ہندوستان فورسز کی طرف سے پھینکا گیا آنسو گیس کا شیل گورنمنٹ ہائی اسکول میں گرنے سے آگ بھڑک اٹھی جس سے اسکول کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔

کریک ڈاؤن میں ۲ روز کے دوران ۱۰۰ کے قریب کشمیریوں کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ ۱۸ کے خلاف بغاوت اور جھوٹے الزام کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔/۹۸۹/۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬