‫‫کیٹیگری‬ :
24 September 2016 - 14:33
News ID: 423421
فونت
حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی:
سرزمین پاکستان کے مشھور شیعہ عالم دین نے وحدت ہاؤس کراچی میں مرکزی عزاداری سیل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مجلس و جلوس سمیت عزاداران کی مکمل سیکوریٹی فراہم کئے جانے کا مطالبہ کیا ۔
حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی:

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی نے وحدت ہاؤس کراچی میں مرکزی عزاداری سیل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: حکومت مجلس و جلوس عزا سمیت عزاداران کی مکمل سیکوریٹی فراہم کرے ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ عزاداری کے خلاف کسی بھی سازش کو اب اس شہر کے شیعہ اور سنی بھائی مل کر ناکام بنائیں گے اور 1400 سال سے جاری عزاداری کو تاقیامت کسی کو روکنے کی اجازت نہیں دی جائے گی کہا: عزاداری کے خلاف کسی بھی قسم کی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا، محرم الحرام کے دوران عزاداری کے اجتماعات کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے۔

حجت الاسلام ڈومکی نے اس بات کی اطلاع دیتے ہوئے کہ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران سندھ بھر میں منعقد ہونے والے عزاداری، مجالس اور جلوسوں کے پروگرامز کو حتمی شکل دے دی گئی اور ایک عزاداری سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے کہا: اس سال سندھ میں ہونے والی تمام مجالس، عزاداری اور جلوسوں کو مکمل سکیورٹی کی فراہمی کے لئے مجلس وحدت مسلمین اور اسکاؤٹس رضاکاروں نے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے، اس کے علاوہ محرم الحرام کے دوران صفائی ستھرائی اور دیگر تمام انتظامات کو بھی مکمل کروایا جائے گا۔

انہوں نے عزاداری سیل کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا : سیکرٹری عزاداری سید اکبر شاہ کی سربراہی میں بننے والے عزاداری سیل میں علی حسین نقوی، مولانا علی انور جعفری، علامہ دوست علی سعیدی، مولانا سکندر علی، آفتاب میرانی، آغا ندیم جعفری، شفقت لانگا کو بحیثیت ارکان شامل کیا گیا ہے، ایم ڈبلیو ایم سندھ کی جانب سے عزاداری سیل کا مرکزی آٖفس وحدت ہاؤس سولجر بازار میں قائم کیا گیا ہے، جہاں صوبائی رہنما ناصر الحسینی آفس سیکرٹری کے خدمات انجام دیں گے۔

 

حجت الاسلام ڈومکی نے مزید کہا : شہر بھر کی جامع مساجد و امام بارگاہوں اور مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی دفاتر و علاقائی یونٹس میں 7000 سے زائد ایم ڈبلیو ایم کے رضاکاروں پر مشتمل ورکنگ ٹیم بنائی گئی ہے، جو مرکزی آفس سے 24 گھنٹہ رابطہ میں رہے گی اور مختلف شعبہ جات میں اپنی ذمہ داریاں انجام دی جائیں گی، اس کے علاوہ ایم ڈبلیو ایم خواتین ونگ کی رضا کار بھی اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گی۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عزاداری سیل محرم الحرام کے دوران شہر میں ہونے والی تمام مجالس، جلوس اور عزاداریوں کی سکیورٹی کے ساتھ ساتھ ان علاقوں کی صفائی اور دیگر انتظامات کو مکمل کریں گے اور درپیش مشکلات کا ازالہ کریں گے کہا : عزاداری کے خلاف کسی بھی سازش کو اب اس شہر کے شیعہ اور سنی بھائی مل کر ناکام بنائیں گے اور 1400 سال سے جاری عزاداری کو تاقیامت کسی کو روکنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔/۹۴۰/۹۸۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬