25 September 2016 - 19:40
News ID: 423447
فونت
عراق کے وزیرخارجہ نے کہا : بغداد میں سعودی عرب کے سفیر ثامر السبہان کی جگہ دوسرے سفیر کو بھیج رہا ہے ۔
ابراہیم جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے العراقیہ ٹیلی ویژن چینل سے اپنی گفت و گو میں کہا ہے کہ سعودی عرب بغداد میں اپنے سفیر ثامر السبہان کی جگہ دوسرے سفیر کو  بھیج رہا ہے اور ثامر السبہان اب دوبارہ بغداد واپس نہیں آئیں گے ۔

عراقی وزیرخارجہ نے کہا : ثامرالسبہان اب تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں اور عراق، بغداد میں سعودی عرب کے نئے سفیر کا خیر مقدم کرے گا ۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے نئے سفیر سے ہم توقع کرتے ہیں کہ وہ سابق سعودی سفیر کی غلطیوں کو نہیں دوہرائیں گے  ۔عراقی وزیرخارجہ ابراہیم الجعفری نے عراق اور سعودی عرب کے تعلقات کی توسیع پر بھی زوردیا ۔

اس سے پہلے عراقی وزارت خارجہ نے سعودی حکومت کو ایک خط ارسال کرکے اعلان کیا تھا کہ بغداد میں سعودی عرب کے سفیر السبہان نہ صرف یہ کہ سفارتی قوانین کی رعایت نہیں کرتے بلکہ عراق کے داخلی معاملات میں مداخلت بھی کرتے ہیں اور یہ بات عراقی عوام اور حکومت کے لئے کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے ۔

عراق کی بہت سی شخصیتوں اور پارٹیوں نے بھی عراق کے داخلی معاملات میں سعودی سفیر ثامر السبہان کی مداخلت کی مذمت کی تھی ۔

واضح رہے کہ عراق کی مختلف سیاسی شخصیتوں اور جماعتوں نے سعودی سفیر کو بغداد سے نکال دینے کا مطالبہ کیا تھا ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬