رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مرکزی بینک کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے نجی بینکوں نے شیڈول فور میں شامل وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیموں اور ان کے سہولت کاروں کے ۲ ہزار ۲۱ بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق شیڈول ۴ میں شامل ۲۰۲۱ افراد کے نجی اور سرکاری بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نجی بینکوں کو شیڈول ۴ میں شامل دہشت گردوں کے نام اور شناختی کارڈز کی فہرستیں دی تھیں اور ۱۵ روز قبل ہدایات جاری کی تھیں کہ شیڈول ۴ میں شامل تمام کالعدم تنظیموں اوران کے سہولت کاروں کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردئے جائیں۔
اسٹیٹ بینک کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پاکستان بھر میں قائم نجی بینکوں نے پنجاب سے ۱ ہزار ۴۴۳، سندھ سے ۲۲۶، بلوچستان سے ۱۹۳، گلگت بلتستان سے ۱۰۶، آزاد کشمیر سے ۲۶ جبکہ وفاقی دارالحکومت سے ۲۷ افراد کے اکاؤنٹس منجمد کردئے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/