‫‫کیٹیگری‬ :
26 September 2016 - 10:58
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 423462
فونت
اعجاز ہاشمی:
جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر نے یہ کہتے ہوئے کہ امام حسین سب کے ہیں، کسی ایک فرقے کے نہیں کہا: ان کی عظیم قربانی کی یاد کے مہینے میں فرقہ پرستی، بغض و عناد اور کفروشرک کے نعروں سے گریز کیا جائے ۔
اعجاز ہاشمی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر اعجاز ہاشمی نے  لاہور میں علما کے وفود سے گفتگو میں کہا: امام حسین سب کے ہیں، کسی ایک فرقے کے نہیں اور تمام کلمہ گو مسلمان ہیں ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ محرم الحرام کی آمد کیساتھ ہی شرپسند عناصر متحرک ہو جاتے ہیں، تاکہ فرقہ واریت کو ہوا دی جاسکے، لیکن تمام مکاتب فکر یکجہتی کا مظاہرہ کرکے ایسے شرپسندوں کو ناکامی اور شرمندگی سے دوچار کردیں کہا: محرم الحرام یزیدیت کیخلاف قیام کا درس دیتا ہے ، ان کی عظیم قربانی کی یاد کے مہینے میں فرقہ پرستی، بغض و عناد اور کفروشرک کے نعروں سے گریز کیا جائے ۔

ہاشمی محرم الحرام مقدس اسلامی مہینوں میں سے ہے، جو نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ اور ان کے باوفا ساتھیوں کی کربلا میں شہادت کی یاد دلاتا ہے کہا: ہجری سال کے اس پہلے مہینے میں وہی اتحاد امت نظر آنا چاہیے جو آخری اسلامی سال کے آخری مہینے ذوالحجہ کے دوران حج بیت اللہ کے موقع پر نظر آیا کہ مسلمان ایک جیسے لباس میں طواف کرتے، شیطان کو کنکریاں مارتے، صفا و مروہ کے درمیان سعی کرتے نظر آئے، شیعہ سنی، اہل حدیث، حنبلی، مالکی اور دیوبندی کی کوئی تفریق نہ رہی۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ امام حسین سب کے ہیں، کسی ایک فرقے کے نہیں، اس لئے ان کی عظیم قربانی کی یاد کے مہینے میں فرقہ پرستی، بغض و عناد اور کفروشرک کے نعروں سے گریز کیا جائے، تمام کلمہ گو مسلمان ہیں۔

ہاشمی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ محرم الحرام کی آمد کیساتھ ہی شرپسند عناصر متحرک ہو جاتے ہیں، تاکہ فرقہ واریت کو ہوا دے سکیں کہا: تمام مکاتب فکر یکجہتی کا مظاہرہ کرکے ایسے شرپسندوں کو ناکامی اور شرمندگی سے دوچار کر دیں کیونکہ ہم سب امت واحدہ ہیں، جو ایک خدا، ایک رسول پر ایمان رکھتی اور کعبہ کی طرف منہ کرکے نماز پڑھتی ہے۔

انہوں نے کہا : جو ایک لاکھ 24 ہزار انبیا علیہم السلام ، آسمانی کتب اور پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم کے آخری نبی ہونے پر ایما ن رکھتے ہیں وہ مسلمان ہیں، ان کی عزت و تکریم کا خیال رکھنا ہم سب کا فرض ہے۔ محرم الحرام یزیدیت کیخلاف قیام کا درس دیتا ہے، ہمیں حسینیت کا پیروکار بننا ہے، کسی کو تفرقے کا موقع نہ دیں، علما کو چاہیے کہ وہ محرم الحرام میں امن و امان کو یقینی بنائیں۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬