‫‫کیٹیگری‬ :
26 September 2016 - 23:33
News ID: 423480
فونت
حزب الله لبنان کے برجستہ رکن نے دھشتگردی سے مقابلے میں لبنانی فوج توانائیوں کو سراہتے ہوئے کہا: دھشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لئے لبنانی فوج کو موقع دیا جائے ۔
حجت الاسلام سید ہاشم صفی الدین

 

رسا نیوز ایجنسی کی العهد سے رپورٹ کے مطابق، حزب الله لبنان کی ایگزیکٹو کونسل سربراہ حجت الاسلام سید هاشم صفی الدین نے دھشتگردی سے مقابلے میں لبنانی فوج کی صلاحیتوں کو سراہا اور انہیں مقابلہ کا موقع دئے جانے کی تاکید کی ۔

انہوں نے کہا: لبنانی فوج کا بہترین کارنامہ، داعش کے اہم اور خطرناک لیڈرکی گرفتاری ہے جس نے بہت بڑے سانحہ کو رونما ہونے سے روک لیا ۔

انہوں نے مزید کہا: سبھی کی ذمہ داری ہے کہ ملیٹری جنرلز اور فوجی ٹکڑی نیز دیگر تمام وہ افراد جو اس خطرناک مجرم کی گرفتاری میں شریک رہے ہیں ان کا شکریہ ادا کریں ۔

لبنان کے اس شیعہ عالم دین نے بیان کیا: اس حملے نے اس بات کو ثابت کردیا کہ فوج بڑے سے بڑے خطرے کا مقابلہ کرنے کو تیار ہے ، لبنانی فوج اور حزب اللہ کے کوششوں سے ملک دھشت گردی کے خطرے سے محفوظ رہے گا ۔

حجت الاسلام صفی الدین نے آخر میں بیان کیا: اگر لبنانی فوج کے لئے خدمت کے شرائط فراھم ہوں اور انہیں دھشت گردوں سے مقابلہ کا موقع دیا جائے تو وہ عظیم کارنامہ انجام دینے کی توانائی رکھتے ہیں ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۲۴۳

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬