27 September 2016 - 20:56
News ID: 423490
فونت
سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ نے ملک کے معاشی خسارے کو مد نظر رکھتے ہوئے وزراء کی تنخواہوں میں ۲۰ فیصد کمی کا حکم جاری کردیا ہے۔
سلمان بن عبد العزیز

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کےامریکہ نواز بادشاہ سلمان بن عبد العزیز نے ملک  کے معاشی خسارے کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی کابینہ کے وزراء کی تنخواہوں میں ۲۰ فیصد کمی اور دیگر مراعات میں بھی کٹوتی کا حکم جاری کردیا ہے۔

سعودی بادشاہ  کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے کے مطابق  شوریٰ کونسل کے ۱۶۰ اراکین کے سالانہ گھریلوں، فرنیچر اور گاڑیوں کے الاؤنس میں ۱۵ فیصد کمی کردی ہے۔ ان اراکین میں ۳۰ خواتین بھی شامل ہیں۔ 

شاہ سلمان بن عبد العزیز کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے میں یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ اس اقدام سے کس قدر بچت ممکن ہوسکے گی۔

سعودی بادشاہ کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے میں حکومت کو حکم دیا گیا کہ ریاست کے حکام کو گاڑیاں فراہم کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے، اس کے علاوہ ٹیلی فون اخراجات کو بھی کم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے ایران کو نقصان پہنچانے کے لئے تیل کی پیداوار میں اضافہ کر دیا جس کی وجہ سے تیل کی  قیمتوں میں بہت زیادہ کمی آگئی ہے جس کا اثر خود سعودی عرب پر بھی پڑا، گذشتہ سال سعودی عرب کو ریکارڈ خسارہ اٹھانا پڑا۔ اور ایران کے لئے کنواں کھودنے والا سعودی عرب خود ہی اپنے کنویں میں گر گيا۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬