27 September 2016 - 22:11
News ID: 423498
فونت
ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان:
ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا : بے بنیاد الزامات کو دہرانے سے تاریخی حقائق کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا ۔
عبداللہ بن زید

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان نے اماراتی وزیرخارجہ کی جانب سے ایران مخالف بے بنیاد دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ بے بنیاد دعووں کو دہرانے سے تاریخی حقائق کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

یہ بات 'بہرام قاسمی' نے متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ 'عبداللہ بن زید' کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں لگائے جانے والے الزامات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں سے امارات علاقائی کشیدگی کو کم کرنے کی بجائے اختلافات اور جنگ صورتحال کو ہوا دے رہا ہے۔

قاسمی نے مزید کہا کہ یہ ایران جنوبی ساحلی علاقوں میں تینوں جزیرے ایرانی سرزمین ایران کے حصے ہیں اور ان جزیوں کو کوئی بهی ایران سے الگ نہیں کرسکتے اور نہ ہی بے بنیاد دعووں کو مسلسل دہرا کر اس حوالے سے تاریخی حقائق کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬