02 October 2016 - 17:09
News ID: 423594
فونت
عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں بم دھماکے میں متعدد پولیس اہلکار جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔
بغداد کے شمال میں بم دھماکے

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے ایک پولیس عہدیدار احمد الساعدی نے کہا ہے کہ ہفتے کی رات کو شمالی بغداد کے التاجی علاقے میں پولیس کے گشتی دستے کے راستے میں بم پھٹنے سے دو پولیس اہلکار جاں بحق اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔

لبنان کے المیادین ٹی وی چینل نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ داعش دہشت گردوں نے شمالی عراق کے صوبہ نینوا کے جنوب میں واقع القیارہ شہر کے مضافات میں تیل کے کئی کنووں کو آگ لگا دی ۔

دوسری جانب خبر ہے کہ  امریکہ کے تازہ دم فوجی، ہیلی کاپٹروں کے ذریعے عراق کے صوبہ الانبار کی "عین الاسد " چھاؤنی میں داخل ہوئے ہیں۔

امریکہ کے پچاس فوجی مشیر اور افسران بھی، اربیل کے انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے راستے سے، موصل کو آزادا کرانے کی کارروائی میں شرکت کے لئے اس شہر میں داخل ہوئے ہیں۔ امریکہ نے اس سے قبل چھ سو فوجی عراق روانہ کئے جانے پر اتفاق کیا تھا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬