02 October 2016 - 17:53
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 423597
فونت
سعودی لڑاکا طیاروں نے یمن پر حملہ جاری رکھتے ہوئے اس ملک کے مختلف رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے۔
سعودی لڑاکا طیارہ

سعودی لڑاکا طیاروں نے یمن کے رہائشی علاقوں پر بمباری کر رہی ہے

سعودی لڑاکا طیاروں نے یمن پر حملہ جاری رکھتے ہوئے اس ملک کے مختلف رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی لڑاکا طیاروں نے ہفتے کے روز یمن کے دارالحکومت صنعا کے عطان علاقے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو افراد شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے ۔

 صوبہ صعدہ کے رہائشی علاقوں پر بھی بمباری میں ایک یمنی شہری شہید ہوگیا جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے ۔

سعودی جنگی طیاروں نے کئی مرتبہ الحدیدہ کے رہائشی علاقوں اور صوبہ تعز کے شہر المخا کے بجلی گھر کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

اسی طرح صوبہ حجہ کے شہروں میدی اور حرض نیز صوبہ جوف کے الغیل شہر کے رہائشی علاقوں پر بھی سعودی لڑاکا طیاروں نے بمباری کی ہے۔

لبنان  کے المیادین ٹی وی چینل نے بھی رپورٹ میں کہا ہے کہ جنوب مغربی یمن کے شہر المخا کے ساحل پر متحدہ عرب امارات کی جنگی کشتی پر یمنی فوج کے میزائل حملے میں بائیس اماراتی فوجی ہلاک ہوگئے۔

یمنی فوج کے ترجمان شرف غالب لقمان نے کہا ہے کہ یمنی فوج ہر اس فوجی کشتی یا جہاز کو تباہ کردے گی جو اس ملک کے علاقے کی آبی سرحدوں کو عبور کرے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬