رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسدارانقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل حسین سلامی نے جمعرات کو شمالی شہر ساری میں شہدا کی یاد میں ہونےوالے ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج صدیوں کے بعد ایک بارپھر جاہلیت ماڈرن شکل میں علاقے میں ظاہر ہوئی ہے اس لئے سبھی مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ دشمنان اسلام و قرآن کی اس یلغار کے مقابلے میں اپنی صفوں میں اتحاد و یکجہتی قائم رکھیں اور ان کے مقابلے میں ڈٹ جائیں۔
ان کا کہنا تھاکہ جانبازان اسلام خواہ وہ ایران میں ہوں ، یمن میں ہوں ، بحرین، لبنان، شام، پاکستان افغانستان یا عالم اسلام کے کسی بھی خطے میں ہوں اپنی مجاہدت کے ذریعے اسلام پر دشمنوں کے تسلط کو روکنے میں مصروف ہیں ۔
جنرل حسین سلامی نے دشمنوں اور ان کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے تعلق سے سپاہ پاسداران کی کوششوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ امریکا اسرائیل اور یورپ میں ان کے بعض اتحادی ممالک ہمیشہ اسلام اور اسلامی نظام کو ختم کرنے کا خواب دیکھتے رہے ہیں لیکن ان کا یہ خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکے گا ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/