07 October 2016 - 19:01
News ID: 423690
فونت
امریکی شہر نیویارک کے مین ہیٹن پل پر روسی صدر ولادیمیر پوتین کی تصویر عوام نے لگا دی تھی۔
پوتین

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی شہر نیویارک کے مین ہیٹن پل پر روسی صدر ولادیمیر پوتین کی تصویر والے بینر نے کھلبلی مچادی، بینر پر لکھی تحریر میں صدر پوتین کو امن کا داعی بھی قرار دیا گیا ہے۔

کچھ افراد نے اس بینر کی تصویر بنائی جو جلد ہی انٹر نیٹ پر وائرل ہوگئی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ٹرینڈ ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی اور بینر کو ہٹادیا گیا۔

تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔یاد رہے کہ امریکہ اور روس کے درمیان ان دنوں شام میں جنگ بندی معاہدے پر اختلافات کے باعث کشیدگی عروج پر ہے۔

ذرائع کے مطابق روسی صدر شام میں امن کے خواہاں ہیں جبکہ امریکہ اور اس کے اتحادی شام میں جنگ جاری رکھنے کی حمایت کررہے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬